سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی مہنگی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 1800 روپے فی تولہ سستا ہوگیا


اسٹاف رپورٹر August 31, 2026

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم جبکہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 18ڈالر کی کمی سے نئی قیمت  4ہزار 436ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 800روپے کی کمی سے 4لاکھ 66ہزار 136روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 414روپے کی کمی سے 3لاکھ 99ہزار 636روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 67روپے کے اضافے سے 7ہزار 179روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 57روپے کے اضافے سے 6ہزار 154روپے کی سطح پر آگئی۔