اسلام آباد:
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کے لیے پیشکش کا عمل شروع کر دیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق 5 سالہ اور 10 سالہ مدت کے یورو بانڈز کی پیشکش کا عمل شروع کیا گیا ہے، تاہم یورو بانڈ کا حتمی اجرا عالمی مارکیٹ کی صورتحال سے مشروط ہوگا۔
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں مسلسل بہتری آئی ہے، جبکہ معاشی بنیادی عوامل میں بہتری کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق یورو بانڈ کا اجرا عالمی کیپٹل مارکیٹ میں پاکستان کی دوبارہ رسائی کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔