اسلام آباد : غیرقانونی کال سینٹرز سے گرفتار 24 چینی اور 36 ویت نامی ملک بدر

ایک ملائیشین شہری بھی شامل، چند دنوں میں 61 افراد کو نکالا گیا، ملزمان غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے


اسٹاف رپورٹر September 02, 2026

اسلام آباد:

اسلام آباد : غیرقانونی کال سینٹرز سے گرفتار کئی سو غیر ملکیوں میں سے 61 کو ملک بدر کردیا گیا جن میں 36ویت نامی، 24 چینی اور ایک ملائیشین شہری شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے کی حراست میں کُل 258 غیرملکی شہری موجود ہیں، گرفتار شدگان میں سے مزید دو چینی باشندوں کو آج رات ڈی پورٹ کردیا جائے گا جس کے بعد ملک بدر افراد کی تعداد 63 ہوجائے گی۔

ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ غیرملکی کال سینٹرز کے نام پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے، ڈی رپورٹ کیے گئے تمام افراد کا نام بلیک لسٹ میں بھی ڈال دیا گیا۔

بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے یہ لوگ دوبارہ کبھی پاکستان نہیں آسکیں گے، وزارت داخلہ ملزمان کے ویزے منسوخ کرکے ایگزٹ پرمٹ جاری کیے ہیں۔