صرف 100 روپے میں بھارت کا فضائی سفر کریں

صرف 100 روپے میں بھارت کے فضائی سفر کے لئے 27 اگست سے 31 اگست تک ٹکٹوں کی فروخت کی جائے گی،ایئرانڈیا


ویب ڈیسک August 26, 2014
ایئرانڈیا ڈے کے موقع پر کمپنی کے بہترین ملازمین کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا،حکام فوٹو اے ایف پی

بھارت کی فضائی ایئرلائن کمپنی نے ''ایئر انڈیا ڈے'' کے موقع پر زبردست رعایتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے بھارت بھر کے لیے اپنے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے رکھ کر سب کو حیران کردیا ہے۔


ائیر انڈیا کے حکام کا کہنا ہے کہ 27 اگست سے 31 اگست تک ان ٹکٹوں کی فروخت کی جائے گی اور ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ ان ٹکٹوں کی فروخت صرف ایئر انڈیا کی ویب سائٹ سے ہی ہوسکتی ہےاور اس ٹکٹ کو خریدنے والے 27 اگست سے 30 ستمبر کےدرمیان ہی سفر کر سکیں گے اس کے بعد یہ ٹکٹ قابل استعمال نہیں رہیں گے ، حکام کے مطابق ایئرانڈیا ڈے کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کرکے کمپنی کے بہترین ملازمین کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔


واضح رہے کہ 27 اگست 2007 میں ایئر انڈیا اور انڈین ایئر لائن کا انضمام ہوگیا تھا اور پہلی بار اس روز کو ''ایئر انڈیا ڈے'' کے طور پر منایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔