آئین کا مذاق بنایا جا رہا ہے، نئے صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے، مولانا فضل الرحمان

2 صوبے جل رہے ہیں، حکومت نئے صوبوں کی بات کر رہی ہے جب کہ حکومت عوامی اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے


ویب ڈیسک September 05, 2026

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے جب کہ  پاکستان کے آئین کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔

پنجاب کے ضلع خانیوال میں جے یو آئی (ف) کے رہنما علامہ اکرام القادری کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے آئین کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 صوبے جل رہے ہیں، حکومت نئے صوبوں کی بات کر رہی ہے جب کہ حکومت عوامی اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے، 15صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے قبل ازیں فاٹا انضمام کا فیصلہ بھی بدترین ثابت ہو چکا ہے۔

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے بات چیت کررہے ہیں، اسمبلی میں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے۔