پنجاب کے ضلع میں سرائے مغل میں میٹرک کی 16 سالہ طالبہ کو خاتون سمیت 5 افراد نے اغواء کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق طالبہ گھر سے میٹرک کا کیمسٹری پریکٹیکل دینے نکلی تھی، ملزمان اسے اغواء کرکے لے گئے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے بچی کو ایک ماہ سے زیادہ حبس بے جا میں رکھا اور نازیبا حرکات کرتے رہے۔ ملزمان بچی سے زنا بالجبر کرتے رہے اور ڈرا دھمکا کر نکاح کرلیا۔ ملزمان نے زبردستی نکاح کیا اور زبردستی حق زوجیت ادا کرنے پر مجبور کرتے رہے۔