دھرتی ماں صرف پاکستان، صوبوں کی اوقات محض انتظامی یونٹس سے زیادہ نہیں، خالد مقبول صدیقی

ہم حقوق لیکر رہیں گے چاہے ہمیں اپنی جان دینی پڑے، مصطفیٰ کمال


ویب ڈیسک September 07, 2026

حیدرآباد:

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دھرتی ماں صرف پاکستان ہے، صوبوں کی اوقات محض انتظامی یونٹس سے زیادہ نہیں ہے۔

حیدرآباد میں یوم دفاع و شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کسی کے باپ کا پاکستان نہیں ہے، ہمیں قبضہ چھڑانا ہے، باوئنڈریز کی تبدیلی کا آئین میں تذکرہ بھی ہے اور تقاضہ بھی ہے، جب ملک کی آبادی بڑھے گی تو ڈویژن بھی بڑھیں، ڈسٹرکٹ بھی بڑھیں گے اور صوبے بھی بڑھیں گے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم حقوق نہیں دینگے چاہے ہمیں اپنی جان دینی پڑے، ہم بھی اعلان کرتے ہیں کہ ہم حقوق لیکر رہیں گے چاہے ہمیں اپنی جان دینی پڑے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 18 سالوں میں 22 ہزار ارب روپے وفاق نے صوبہ سندھ کی حکومت کو دیے ہیں، یہ اتنے پیسے ہیں کہ جس سے 50 مرتبہ سندھ کو بلڈوز کرکے نیا سندھ بن جاتا لیکن کشمور سے راچی تک خاک اڑ رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ جن اصلاحات کا ایجنڈا سامنے آیا یہ بھی پاکستان کا دفاع ہے ان لوگوں کیخلاف جنہوں ملک میں مفادات کی سیاست کی ہے، اختیارات اور وسائل کو لوگوں کی دہلیر تک لیجانا ہے۔