کامرہ کامپلکس پر حملے میں مارے جانے والے دہشتگرد کے رشتےدار گرفتار

دونوں ملزمان فیصل شہزاد کے اکاونٹ کے زریعے ٹرانزیکشن کر رہے تھے


ویب ڈیسک September 25, 2012
حساس ادراے دونوں ملزمان تک فیصل شہزاد کے بینک اکاؤنٹ کے زریعے پہنچے جس میں نو کروڑ روپے بھی ملےہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

BALAKOT: حساس ادارے کے ارکان نے کامرہ کامپلکس پر حملے میں مارے جانے والے دہشت گرد کے اکاؤنٹ سے نو کروڑ روپےبرآمد کر کے دہشتگرد کے دو رشتے داروں کو بھی حراست میں لے لیا۔

حساس اداروں نے دہشت گرد فیصل شہزاد کےدوماموں اللہ دتہ اور بابر ملک کو راولپنڈی اور ٹیکسلا سےگرفتار کیا۔

حساس ادراے دونوں ملزمان تک فیصل شہزاد کے بینک اکاؤنٹ کے زریعے پہنچے جس میں نو کروڑ روپے بھی ملےہیں۔

دونوں ملزمان فیصل شہزاد کے اکاونٹ کے زریعے ٹرانزیکشن کر رہے تھے۔ ان دونوں ملزمان نے پہلے فیصل شہزاد کی لاش لینے سے انکار کر دیا تھا اور کامرہ کامپلکس پر حملے کے حوالے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں