یو ایس اوپن میں ہاس کی آس دم توڑ گئی انجری کے باوجود مرے فتحیاب
نووک جوکووک نے ارجنٹائن کے ڈائیگو شوارٹزمین کو ٹھکانے لگادیا، ویمنز سنگلز میں ماریا شراپووا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں
KARACHI:
یوایس اوپن میں سابق چیمپئن اینڈی مرے کو ہرانے کے حوالے سے ہاس کی آس دم توڑ گئی، انجری کے باوجود برطانوی اسٹار نے انھیں قابو کر لیا، ویمنز میں ماریا شراپووا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اینڈی مرے نے 70ویں رینکڈ ڈچ پلیئر ٹامی ہاس کو 6-3، 7-6 (8/6)، 1-6 اور7-5 سے مات دی۔ تھرڈ سیڈڈ اسٹینسلاس واورنیکا نے جمہوریہ چیک کے جیری ویسلے کیخلاف 6-2، 7-6 (8/6) اور 7-6 (7/3) سے کامیابی پائی۔ مائلوس راؤنک نے جاپانی کوالیفائر تارو ڈینیئل کو 6-3، 6-2 اور 7-6 (7/1) سے شکست دی۔ سربیا کے نمبر ون سیڈڈ پلیئر نووک جوکووک نے ارجنٹائن کے ڈائیگو شوارٹزمین کو 6-1، 6-2 اور 6-4 سے ٹھکانے لگایا۔
جرمنی کے22 ویں سیڈڈ فلپ کوہل شریبر نے ایک اور ارجنٹائنی پلیئر فاکنڈو باگنس کو 6-2، 7-6 (7/3) اور 6-3 سے پچھاڑا، فرانس کے 9 رینکڈ کھلاڑی جو ولفریڈ سونگا نے ارجنٹائن ہی کے جوآن موناکو پر 6-3، 4-6، 7-6 (7/2) اور 6-1 سے قابو پایا، جیریمی شارڈے نے کولمبیا کے الیجاندرو فالا کو 6-7 (5/7)، 6-2، 7-5 اور 6-4 سے واپسی کا پروانہ تھمایا، اسپین کے 31 ویں سیڈڈ فرنانڈو ورڈاسکو نے سلواکیہ کے بلاز رولا کو 6-3، 3-6 ، 7-5، 1-6 اور 6-4 سے رخصت کیا۔
ویمنز سنگلز فرسٹ راؤنڈ مقابلوں میں ماریا شراپووا نے ماریا کریلنکو کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-0 سے زیر کیا۔ وینس ولیمز نے جاپان کی کمکو ڈیٹ کرم پر 2-6، 6-3 اور 6-3 سے قابو پایا۔ جرمنی کی اینجلیک کیربر نے کسینیا پرواک کو 6-2، 3-6 اور 7-5 سے شکست دی، جاپان کی کرومی نارا نے کینیڈا کی الیکسندرا ووزنیاک پر اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے کامیابی پائی، سلونی اسٹیفنز نے جرمنی کی انیکا بیک کو 6-0 اور 6-3 سے ہرایا، سربیا کی 9 سیڈڈ جیلینا جینکووک نے ہموطن بوجانا جووانووسکی کو 6-2 اور 6-3 سے قابو کیا، لوسی سفارووا، کیرولین ووزنسکی، سیمونا ہالیپ اور اگنیسکا ریڈوانسکا بھی کامیاب رہیں۔