کشمیر نظرانداز کرکے بھارت سے مذاکرات نہیں کرسکتے سرتاج عزیز

ہم نے بھارت کیساتھ مذاکرات کیلیے مخلصانہ کوشش کی لیکن افسوس ہے کہ اس کا مثبت جواب نہیں دیا گیا، مشیر خارجہ


INP August 27, 2014
عمران خان کے 5 مطالبات مان لیے ہیں لیکن سارے مطالبات تسلیم نہیں کرسکتے، سرتاج عزیز۔ فوٹو: فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر بھارت سے مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکتی،عمران خان اپنے سارے مطالبات منوانے کی ضد کررہے ہیں۔

سرتاج عزیز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کیساتھ مذاکرات کیلیے مخلصانہ کوشش کی لیکن افسوس ہے کہ اس کا مثبت جواب نہیں دیا گیا اب مسئلہ کشمیرکوحل کیے بغیر بھارت سے مزید مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکتی۔

ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان غیر ذمے دارانہ بیانات دے رہے ہیں ہم نے ان کے5 مطالبات مان لیے ہیں لیکن سارے مطالبات تسلیم نہیں کرسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں