پیٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے جماعت اسلامی اور حکومت ٹیم کے درمیان مذاکرات

جماعت اسلامی نے چھ تجاویز حکومتی ٹیم کو پیش کی تھیں


اسٹاف رپورٹر September 10, 2026

اسلام آباد:

جماعت اسلامی کا وفد حکومت سے مذاکرات کے لیے پنجاب ہاؤس پہنچا جہاں پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد حکومتی ٹیم سے مذاکرات کےلیے پہنچا، جماعت اسلامی کے وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ اور نوید علی بیگ شامل تھے۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی، ان کے ساتھ رانا ثناءاللہ خان، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل تھے۔

یہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ تھا، پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے چھ تجاویز حکومتی ٹیم کو پیش کی تھیں۔

جماعت اسلامی نے موقف اپنایا ہے کہ مذاکرات کے باوجود دھرنے جاری رہیں گے۔