گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنے کے بیان پر قائم ہوں غلام احمد بلور

رسول کریمﷺ کی شان میں گستاخی سے لوگوں کو روکنے کا یہی ایک طریقہ ہے، غلام احمد بلور


AFP September 25, 2012
وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا کہ اس معاملے کا صرف یہی ایک حل ہے کیونکہ مغربی ممالک نے گستاخانہ فلم فلم بنانے والے شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ وہ گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنے والے کو انعام دینے کے اعلان پر ابھی بھی قائم ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ رسول کریمﷺ کی شان میں گستاخی سے لوگوں کو روکنے کا یہی ایک طریقہ ہے۔

غلام احمد بلور نے اعلان کیا تھا کہ گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنے والے شخص کو ڈالر 100000 انعام دیا جائے گا، ان کے اس بیان کی خود ان کی اپنی جماعت اور حکومت نے شدید مزمت کی تھی۔

حکومت نے بھی اس بیان کی مزمت کرتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا ہے کہ ان کے اس بیان کو پاکستان کی عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاھور کے ایک بزنس مین نے انعامی رقم کے لئے ڈالر 400000 دینے کی پیشکیش بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو قتل کرنا اچھی بات نہیں مگر اس معاملے کا صرف یہی ایک حل ہے کیونکہ مغربی ممالک نے گستاخانہ فلم فلم بنانے والے شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |