عبداللہ عبداللہ کی ووٹوں کی گنتی سے پھر الگ ہونے کی دھمکی

دھاندلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کو آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، فضل احمد مناوی


این این آئی August 27, 2014
دھاندلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کو آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، فضل احمد مناوی۔ فوٹو: فائل

افغان صدارتی امیدوار ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے ایک مرتبہ پھر ووٹوں کے آڈٹ کے عمل سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی۔

کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کے چیف آبزرور فضل احمد مناوی نے کہا کہ اگر کل تک ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے مسائل سے اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کیا لیکن انہوں نے بھی ہمارے تحفظات پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں ان لوگوں نے دھاندلی کی جن پر اس عمل کو شفاف بنانے کی ذمے داری عائد ہوتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |