مہنگائی کے ستائے شہریوں پر مزید بوجھ کا خدشہ، پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافے کا امکان

اوگرا رات کو قیمتوں کا تعین کرے گا اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا، ذرائع


ضیغم نقوی September 11, 2026
فوٹو: اے آئی

مہنگائی کے ستائے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے اور اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) ذرائع کے مطابق ہفتے کے اختتام پر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوجائیں گی۔

ذرائع اوگرا نے بتایا کہ ہفتے کے اختتام پر بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید 5.30 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر تین روز کے لیے ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 28 پیسے اور پیٹرول 5 روپے 02 پیسے مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کیہ اوگرا رات کو قیمتوں کا تعین کرے گا اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔

ذرائع اوگرا کا کہنا تھا کہ قیمتوں کا تعین ہفتہ، اتوار اور پیر 3 روز کے لیے کیا جائے گا جبکہ ٹیکسز میں کمی یا اضافے سے قیمتیں کم یا زیادہ کرنے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے کا اضافہ کردیا تھا۔

حکومت نے جمعے کے لیے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 370 روپے 80 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 398 روپے 4 پیسے مقرر کی تھی۔