پاکستان ایک نظر میں آئس بکٹ چیلنج اور ہمارا ملک

پاکستان کی سیا سی صورتحال کو دیکھتے ہوئےاگریہ چیلنج ہمارے سیاستدانوں اوراداکاراؤں کو دیا جائے تو انکا ردِ عمل کیا ہوگا

آئس بکٹ چیلنج کا سلسلہ پوری دنیا میں چل رہا ہے لیکن اگر یہ پاکستان میں آگیا تو کس قدر دلچسپ صورتحال ہوجائے۔ کوئی یہ چیلنچ کرنے سے پہلے وزیراعظم کا استعفی دے گا تو کوئی اِس کو امریکی و بھارتی سازش قرار دیدے گا۔ فوٹو: فائل

آج کل دنیا کے اہم ترین واقعات اور ٹرینڈز میں سرِ فہرست ''اے ایل ایس آئس بکٹ چیلنج ''ہے۔

آپ جیسے ہی فیس بک، ٹویٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پر آن لائن ہوتے ہیں تو مشہور شخصیات کھلاڑی، سیاستدان اور اداکار سبھی اس چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے ملتے ہیں۔اصل میں اے ایل ایس ایک اعصابی اور دماغی کینسر ہے جو جبڑوں اور سپائنل کاڈ کو مفلوج کر دیتا ہے۔اسکے بارے میں دنیا میں آگہی اس وقت ہوئی جب باسکٹ بال کے ایک مشہور کھلاڑی کو اس بیماری نے آن لیا اور انکے نام کی مناسبت سے اسکو '' لوگیرگ '' کہا جانے لگا۔ بعد میں اسے '' اے ایل ایس'' سے پکارا جانے لگا۔ اس بیماری پر تحقیقات اور آگہی کے لیے ایک تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔ مگر اس پر پیش رفت کے لیے سر مایہ درکار تھا۔ جو کہ یہ تنظیم لو گوں سے چندے کی صورت وصول کرتی تھی۔ مگر یہ رقم کچھ قابلِ ذکر نہ تھی کہ اس سے بیماری کے بارے میں زیادہ تحقیقات اور علاج دریافت کیا جا سکتا۔ چنانچہ منتظمین نے ایک بہت ہی انوکھے خیال سے اپنی مہم میں جان ڈالی ہے۔

ہمارے ملک پاکستان کی سیا سی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اگر یہ چیلنج ہمارے سیاستدانوں اور اداکاراؤں کو دیا جائے تو انکا ردِ عمل کیا ہوگا، ملاحظہ فرمائیے۔

عمران خان: مجھے یہ چیلنج قبول ہے مگر مجھے وزیر اعظم بنایا جائے اور میرے ٹائیگروتمہارے لیے بھی خوشخبری ہے، نئے پاکستان میں اس چیلنج کے تحت مخلوط اشنان ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان: یہ چیلنج یہودی سازش اور جمائما کلچر ہے۔
چوہدری شجاعت: یہ چیلنج شریف خاندان کی ریاستی دہشتگردی ہے۔
الطاف حسین: اگر مجھے یہ چیلنج دیا گیا تو پورے ملک کو نہلا دیا جائے گا
پرویز مشرف: ڈرتا ورتا کسی سے نہیں مگر۔۔ٹھنڈے پانی سے سردی لگتی ہے۔
سراج الحق: آئس بکٹ چیلنج امریکہ کا ننگا ایجنڈا ہے۔

نواز شریف: آئس بکٹ چیلنج قبول ہے مگر میری ٹانگیں نا کھینچی جائیں۔
شہباز شریف: آئس بکٹ چیلنج میں نہیں مانتا ، میں نہیں جانتا۔
حافظ سعید: یہ چیلنج پاکستان کے دریاؤں کو خشک کرنے کی ناپاک بھارتی سازش ہے۔
آصف علی زرداری:آئس بکٹ چیلنج میرا عوام سے وعدہ ہے (مگر میں اپنے وعدے سے مکرسکتا ہوں)
اختر مینگل: آئس بکٹ چیلنج اسٹبلشمنٹ کا بلوچستان کے ٹھنڈے پانی پر قبضے کا منصوبہ ہے۔
میرا:اس چیلنج کا نام انگریزی میں رکھنے کا مقصد عالمی سطح پرمیرا مذاق اڑانا ہے۔
وینا ملک: یہ چیلنج کپڑے پہن کر کرنا ہے یا اتار کر؟
لیلیٰ: یہ چیلنج سینئر اداکاراؤں کے مجھ سے حسد کا نتیجہ ہے۔
نر گس: لو یہ چیلنج تو ہم نے ہی ایجاد کیا ہے، نہیں یقین تو ہمارے بارش والے گانوں کی سی ڈیاں دیکھ لو۔۔۔۔



نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔
Load Next Story