محمود الرشید نے تحریک انصاف پنچاب اسمبلی کے 28 اراکین کے استعفے جمع کرا دیئے

نگہت انتصار اور جہانزیب کھچی سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید


ویب ڈیسک August 27, 2014
استعفوں کی منظوری اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کا صوابدیدی اختیار ہے۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید نے تحریک انصاف کے 30 میں سے 28اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمود الرشید تحریک انصاف کے 28 اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے صوبائی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرائے۔ محمود الرشید کا کہنا تھا کہ 2 اراکین نگہت انتصار اور جہانزیب کھچی سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 30 ہے جب کہ استعفوں کی منظوری اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کا صوابدیدی اختیار ہے اور وہ استعفوں کا جائزہ لے کر انھیں منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں