کراچی:
سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی پل کے قریب سی ٹی ڈی اور وفاقی سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی گئی، جس دوران دہشت گرد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد پولیس اہلکاروں پر مسلح حملوں میں ملوث تھا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت 24 سالہ ساجد ولد نیاز ولید کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔