عمران خان افتخار چوہدری کے ہتک عزت کے دعویٰ کے جواب سے دستبردار

جواب داخل کرانے سے پہلے مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا اب بھی اپنے ہر لفظ اور بیان پر قائم ہوں، عمران خان


ویب ڈیسک August 27, 2014
افتخار محمد چوہدری کے ہتک عزت کے نوٹس پر عمران خان کے وکلا حامد خان اور احمد اویس کی جانب سے پیر کو جواب داخل کرایا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ہتک عزت کے دعویٰ کا دیا جانے والا جواب واپس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے سابق چیف جسٹس کے ہتک عزت کے دعویٰ کے جواب سے دستبردار ہونے کا نوٹس افتخار محمد چوہدری کو بھجوا دیا گیا ہے۔ عمران خان کا کہناتھا کہ جواب داخل کرانے سے پہلے انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا وہ اب بھی سابق چیف جسٹس کے خلاف دیئے جانے والے اپنے تمام بیان پر قائم ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کو افتخار محمد چوہدری کے ہتک عزت کے نوٹس پر عمران خان کے وکلا حامد خان اور احمد اویس کی جانب سے جواب میں کہا گیا تھا کہ عمران خان سے الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہوئی، امید کرتے ہیں آپ درگزر اور بردباری کا مظاہرہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں