سعید اجمل سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ایکشن میں نظر آئیں گے معین خان
سعید اجمل سری لنکا کے خلاف 30 اگست کو کھیلے جانے والے میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے، معین خان
قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر معین خان کا کہنا ہے کہ تجربہ کار اسپنر سعید اجمل سری لنکا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معین خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سعید اجمل آسٹریلیا میں اپنے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے بعد کولمبو میں ساتھیوں کو جوائن کر لیں گے اور وہ 30 اگست کو سری لنکا کے خلاف ہونے والے فیصلہ کن میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں امپائرز کی جانب سے سعید اجمل کے 20 سے 25 بالز کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جس پر آئی سی سی نے ان کے ایکشن کا ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل 2009 میں بھی سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا تاہم ٹیسٹ کے بعد ان کے ایکشن کو کلیئر کر دیا گیا تھا۔