دبئی میں ڈرائیونگ کرنے والے خواتین وحضرات ہوجائیں ہوشیار

ڈرائیونگ کے دوران بال سنوارنے اور میک اپ کرنے کے عمل کو جرم تصور کیا جائے گا، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک August 27, 2014
میک اپ کرتے ہوئے پکڑی گئی خاتون کی گاڑی ایک ماہ کے لئے ضبط کرلی جائے گی فوٹو: فائل

وطن عزیز میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے یا گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے موبائل سننا، میک اپ کرنا یہاں تک کہ کھانا پینا عام ہے لیکن اس قسم کی حرکات کے عادی افراد اگر متحدہ عرب امارات جائیں تو یا تو دبئی کا سفر نہ کریں یا اپنی حرکتوں پر قابو پالیں کیونکہ اگر اس قسم کا کوئی بھی کام کیا تو انہین ایک ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے مقامی پولیس کے لئے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران بال سنوارنے اور چہرے کا بناؤ سنگھار کرنے کے عمل کو بھی خطرناک انداز میں گاڑی چلانے جیسا جرم سمجھا جائے۔ اگر گاڑی چلانے والی کوئی بھی خاتون میک اپ کرتے ہوئے پکڑی گئی تو اس پر ایک ہزار درہم جرمانہ ،ایک ماہ کے لئے گاڑی کی ضبطگی اور اس کے لائسنس پر 12 سیاہ نقاط لگا دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ڈرائیونگ کے دوران اپنے بالوں کو کنگھی کرنے اور عربی پگڑی درست کرنے والے مرد حضرات کو بھی اس جرمانے اور سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ دبئی میں ٹریفک سگنلزپر کھڑی گاڑیوں کے ڈرائیور پر بھی موبائل فون سننے کی پابندی ہے اور اگروہ ایسا کریں تو ان پر بھی250 درہم تک جرمانہ کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |