آرمی چیف کا کورہیڈ کوارٹر کراچی کادورہ شہر میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

جنرل راحیل شریف نے اے ایس ایف کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 27, 2014
دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے مزید آہنگی اور رابطے بھی انتہائی ضروری ہیں، جنرل راحیل شریف فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں شہرقائد میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں شہر میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو آپریشنل،تربیت اور انتظامی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اے ایس ایف کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کا موثر جواب دینے پر اے ایس ایف کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ اے ایس ایف کو انسداد دہشت گردی کی تربیت دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

جنرل راحیل شریف نے اے ایس ایف کی صلاحیت بڑھانے میں فوج کی بھرپور مدد کے عزم اور سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان مزید ہم آہنگی اوررابطوں پر بھی زور دیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف نے کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی کو موثر انداز میں ناکام بنایا جبکہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے مزید آہنگی اور رابطے بھی انتہائی ضروری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔