داعش سے امریکی صحافی جیمز فولے کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا براک اوباما

جو بھی امریکیوں کونقصان پہنچائے گا ہم اس کا پیچھا کرکے اس سے بدلہ لیں گے،امریکی صدر


داعش کا خاتمہ آسان اور جلد ممکن نہیں تاہم اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،براک اوباما فوٹو: رائٹرز/فائل

امریکی صدر براک اوباما نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امریکی صحافی جیمز فولے کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا تاہم داعش کو عراق اور شام سے جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکنا آسان ہدف نہیں۔

شمالی کیرولینا میں ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ جو بھی امریکیوں کونقصان پہنچائے گا ہم اس کا پیچھا کرکے اس سے بدلہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق اورشام سے داعش کا خاتمہ آسان اور جلد ممکن نہیں تاہم اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکا بشارالاسد کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا اورنہ ہی امریکی صدر شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ صرف امریکی فوج داعش کی کارروائیوں کو ختم نہیں کرسکتی اس کے لیے دیگر ممالک کا تعاون بھی ضروری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔