فیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثارکھوڑو

فیلڈ مارشل کے حوالے سے گزشتہ روز انکا بیان اپنے مفہوم کے اعتبار سے غیر ارادی تھا، انہیں اس بیان پر دلی طور پر افسوس ہے


ویب ڈیسک September 17, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے فیلڈ مارشل کے حوالے سے گزشتہ روز دیے گئے اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے حوالے سے گزشتہ روز ان کا بیان اپنے مفہوم کے اعتبار سے غیر ارادی تھا، انہیں اس بیان پر دلی طور پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ادارے کے وقار کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے الفاظ سے کوئی غلط فہمی پیدا ہوئی ہو۔