کوئٹہ:
کوئٹہ میں سماعت سے محروم خصوصی بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
وفاقی و صوبائی حکومت کے باہمی تعاون سے قائم سینٹر کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب نے کیا۔
ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر میں سماعت سے محروم تقریباً 350 بچے اور بچیاں زیرِ تعلیم ہیں، ادارے میں سماعت سے محروم بچوں کو پرائمری تا ثانوی تعلیم کے ساتھ جدید فنی تربیت دی جا رہی ہے۔
سماعت سے محروم بچیوں کو خود کفیل بنانے کے لیے تعلیم کے ساتھ سلائی کڑھائی کی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
بلوچستان میں اس نوعیت کے ادارے کا قیام خصوصی بچوں کی تعلیم، ہنرمندی اور فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔