پشاور میں صوبائی وزیر کو اغوا کرلیا گیا، ایف آئی آر درج

وزیر پبلک ہیلتھ فضل شکور کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں ان کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلی گئی


ویب ڈیسک September 22, 2026

پشاور میں وزیر پبلک ہیلتھ فضل شکور کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں ان کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فضل شکور کو گزشتہ روز پشاور موٹروے انٹرچینج پر پشاور آتے ہوئے نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کیا تھا۔

متن کے مطابق فضل شکور چارسدہ سے پی ٹی آئی کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔