کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، منگل کو ایک تولہ سونا مزید 1800 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے پر آگئی۔
اسی طرح 1543 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کے نرخ 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے ہو گئے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 18 ڈالر کمی کے ساتھ فی اونس سونے کی قیمت 4332ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی ایک تولہ قیمت 62 روپے کم ہو کر 7038 روپے پر آگئی۔۔