ٹارگٹ کلنگ میں تیزی 4 پولیس اہلکاروں ڈاکٹر سمیت 12 افراد جاں بحق

ڈاکٹرنسیم جعفری،سب انسپکٹر صاحب ڈنو اورٹی وی پروڈیوسر سمیت4 افراد کورنگی میں نشانہ بنے


Staff Reporter August 28, 2014
اورنگی میں متحدہ کا کارکن، لیاری میں دکاندار اور 2پولیس اہلکار ناگن چورنگی پرمارے گئے۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشددواقعات میں4پولیس اہلکاروں، ڈاکٹر اور ایم کیوایم کے کارکن سمیت12افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی بلال چورنگی اورویٹا چورنگی کے درمیان میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی ٹویوٹاکرولاکارپرفائرنگ سے 50 سالہ حافظ محبوب علی ہلاک ہوگیا،مقتول بھٹائی آبادکارہائشی اور بھینس کے باڑوںکامالک تھا جبکہ وہ ڈیری فام ایسوسی ایشن کا عہدیدارتھا۔

کورنگی کے علاقے ساڑھے 5نمبرپربھی نامعلوم افرادنے کلینک پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 45 سالہ ڈاکٹر نسیم عون جعفری ہلاک ہوگئے، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل کے مطابق مقتول ڈاکٹرنسیم پیپلزپارٹی کورنگی ڈویژن کے سیکریٹری انفارمیشن تھے جنھیں ان کے کلینک پرقتل کردیا گیا ، مقتول علاقے کے ہی رہائشی تھے جبکہ وہ پیپلز ڈاکٹرز فورم کے بھی رکن تھے۔

کورنگی کے علاقے زمان ٹائون سیکٹر 51-A میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نادرعلی شاہ ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول نجی ٹی وی کاپروڈیوسر تھاجسے جمعرات کی صبح حج کے لیے روانہ ہونا تھا، واقعہ پلاٹ کاتنازع کے باعث پیش آیا،مقتول بھی پلاٹنگ کا کاروبار کرتا تھا۔کورنگی ڈیڑھ مٹکے والی پلیاکے قریب دودھ کی دکان کے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر50 سالہ صاحب ڈنوہلاک ہوگیا، مقتول کورنگی نمبر4کارہائشی اورایس آر پی بیس ٹو میں تعینات تھا،مقتول کا آبائی تعلق خیر پور میرس سے تھا۔مقتول کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر گارڈن ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں ادا کی گئی۔

ناگن چورنگی کے قریب کلینک پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار 45 سالہ خرم اور 40 سالہ جنیداکبر ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعدایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو ، ڈی آئی جی ویسٹ اوردیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ، ایس ایچ او نیو کراچی چوہدری افضل کے مطابق دونوں پولیس اہلکار سادہ لباس تھے جبکہ وہ ایس پی اورنگی ٹائون کی زیرنگرانی ایس آئی ٹی میں تعینات تھے،فوری طور پر دونوں اہلکاروں کے نیو کراچی میں آمد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ونAبلال مسجد کے قریب فائرنگ سے32سالہ عبداﷲ عرف میجی ہلاک ہو گیا، مقتول علیگڑھ کالونی قذافی چوک ون ڈی ایریا کا رہائشی ،2بچوں کا باپ اورمتحدہ قومی موومنٹ قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ131کا کارکن تھا،عبد اﷲ کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پرعلیگڑھ بازار اور اس کے اطراف کی دکانیں مکمل طورپربند ہوگئیں اورعلاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔لیاری غریب شاہ مارکیٹ میں جون بلوچ شوز ہاؤس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے25سالہ امجد ہلاک ہوگیا،مقتول کلاکوٹ افشانی گلی کا رہائشی اور جوتے کی دکان کا مالک تھا۔

ذرائع کے مطابق امجد کو لیاری گینگ واربابا لاڈلا گروپ کے کارندے اغواکر نے آئے تھے تاہم مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ذرائع نے بتایاکہ لیاری میں شارٹ ٹرم اغواکی وارداتوں میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، گینگ وارکے ملزمان دکانداروںکواغوا کر کے لے جاتے ہیں اورکچھ ہی دیرمیں مغوی کے اہلخانہ تاوان دے کرمغوی کوچھڑاکرلے آتے ہیں،لیاری میں تعینات مختلف قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بھی اعلیٰ افسران کوشارٹ ٹرن اغواکی وارداتوں کے بارے میں اطلاع کردی ہے۔

پیر آباد اسلامیہ کالونی نمبر2 ابوبکر مسجدکے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 26سالہ نوجوان محمد زاہد عرف عذیر جاں بحق ہوگیا، مقتول اسلامیہ کالونی نمبر2کا رہائشی اور ایم پی آر کالونی میں قائم الشفا اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ تھا۔بلدیہ ٹائون کے علاقے رشیدآباد میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے50 سالہ اورنگزیب ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول منان اسپتال سے دوا لے کرنکلاتھاکہ گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔بلدیہ اتحادٹائون موڑکاٹیج ایریاکچی آبادی میں خالی پلاٹ سے27سالہ خاتون کی تشددزدہ لاش ملی۔

ایس ایچ او اتحادٹاؤن شاہ نوازنے بتایاکہ مقتولہ کوملزمان نے اغواکرنے کے بعدمبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا اور بعد ازاں گلادبا کر قتل کردیا ،مقتولہ کی ناک سے خون رس رہا تھا،مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔ نیوکراچی صنعتی ایریا میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے موٹر سائیکل سوارامجد،لیاقت آباد10میں فائرنگ سے22سالہ محمود،لیاقت آبادپوسٹ آفس نرسری اسٹاپ کے قریب 40سالہ دلاور، کامران چورنگی کے قریب25سالہ عابد حسین زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں