موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے اپنا دورہ ترکی منسوخ کردیا

وزیراعظم نوازشریف کو نو منتخب ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا تھی

وزیراعظم کی جگہ اب صدر مملکت ممنون حسین ترکی کا دورہ کریں گے ، فوٹو: فائل

لاہور:
ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم نوازشریف نے اپنا دورہ ترکی منسوخ کردیا۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق موجودہ ملکی صورتحال اور بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم نوازشریف نے اپنا ترکی کا دورہ منسوخ کردیا، وزیراعظم کو نو منتخب ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا تھی تاہم اب ان کی جگہ صدر مملکت ممنون حسین ترکی کا دورہ کریں گے جس کے لیے وہ آج روانہ ہوں گی۔

ایوان صدر نے صدر ممنون حسین کی ترکی روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ صدر مملکت اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد جمعہ کو وطن واپس آئیں گے۔
Load Next Story