کوئٹہ میں پولیس چوکی پر حملہ، 5 دہشت گرد ہلاک

فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مزید نفری طلب کر لی گئی، پولیس ذرائع


سردار حمید خان September 23, 2026

کوئٹہ:

کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔