پی ٹی آئی مارچ : پنڈی اور اٹک میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا


ویب ڈیسک September 23, 2026

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا، راولپنڈی میں مخصوص مقامات پر 2G، 3G اور 4G نیٹ ورک جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے۔

اٹک میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی گئی، موٹروے پر براہمہ باہتر، گنجو، احاطہ، ٹیکسلا سٹی، واہ صدر، تھلیاں اور چکری کے علاقوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ، جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے۔

راولپنڈی اور اٹک کے مخصوص مقامات پر 27 ستمبر سے موبائل، انٹرنیٹ سروس ڈاؤن گریڈ رہے گی، موبائل اور انٹرنیٹ سگنلز معطل کرنے کا فیصلہ امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی درخواست پر کیا گیا، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔