آسٹریلیوی بھیڑوں کی گنتی میں خرد برد کا انکشاف

سرکاری ذرائع اس خرد برد کی ذمہ داری قبول نہیں کررہے۔


ویب ڈیسک September 25, 2012
فارم ہاؤس ک مالک کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس کا کنٹرول سرکاری محکموں کے پاس ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کی گئی آسٹریلوی بھیڑوں کی گنتی میں خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

4 ستمبر کو آسٹریلیا سے 21000 بھیڑیں درآمد کی گئیں جنھیں بیماری کے خدشے کے پیش نظرتلف کرنا شروع کردیاگیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرجب فارم ہاؤس میں موجود بھیڑوں کی گنتی کی گئی تو ان کی تعداد 11306 نکلی جبکہ ایک روز قبل سرکاری ذرائع کا کہنا تھا تلف شدہ بھیڑوں کی تعداد 7667 ہے۔

سرکاری ذرائع اس خرد برد کی ذمہ داری قبول نہیں کررہے۔ دوسری جانب فارم ہاؤس کے مالک کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس کا کنٹرول سرکاری محکموں کے پاس ہے۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے بھیڑوں میں اینتھراکس کی موجودگی کے خدشے کو مسترد کردیا تھا لیکن دیگر بیماریوں کی ازسرنوتصدیق کے لیےعدالت کی طرف سے 27 ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں