فسادی جتھے کے سابق شرپسند کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

ہم اس وقت تک اس کے ساتھ وابستہ رہے جب تک یہ انتشار کی طرف نہیں گئے تھے، سابق رکن


ویب ڈیسک September 24, 2026

مظفرآباد:

آزادکشمیر کے امن کے درپے فسادی جتھے کی حقیقت بے نقاب ہونے کے بعد ان کے کارندوں کا اعلانِ لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے۔

فسادی جتھے کے سابق رکن عثمان بشیر کا کہنا تھا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی (فسادی جتھہ) کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ہم اس وقت تک اس کے ساتھ وابستہ رہے جب تک یہ انتشار کی طرف نہیں گئے تھے لیکن اب یہ تحریک انتشار کی طرف چل پڑی ہے اس لیے ہم اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

سابق رکن نے کہا کہ عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ اس فسادی جتھے سے خود کو دور رکھیں، اس فسادی جتھے کی وجہ سے تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو بہت نقصان ہوا ہے۔

آزاد کشمیر کے باشعور عوام اچھی طرح جان چکے ہیں کہ یہ فسادی جتھہ انکے حقوق کے بجائے اپنے مذموم مفادات کی تکمیل چاہتا ہے۔