سعودی مفتی اعظم حوثیوں کے خلاف برسرپیکار اہلکاروں کو اللہ پر توکل رکھنے کی تلقین

اہلکار باہمی اتحاد برقرار رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں، شیخ صالح بن فوزان الفوزان


ویب ڈیسک September 25, 2026

ریاض:

سعودی مفتیِ اعظم اور مجلسِ علماء کے سربراہ شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی حملوں کے تناظر میں سعودی اور اتحادی افواج کے اہلکاروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اتحاد، صبر، ثابت قدمی برقرار رکھنے اور اللہ پر توکل رکھنے کی تلقین کی ہے۔

شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی گروہ کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی عرب کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

انہوں نے محاذ پر موجود سعودی فوجیوں اور اتحادی افواج پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد برقرار رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

سعودی مفتیِ اعظم نے اہلکاروں کو مشن کی تکمیل کے دوران صبر، استقامت اور ثابت قدمی اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور عوام کے دفاع کے لیے انجام دی جانے والی ذمہ داریاں اہم ہیں۔

انہوں نے سعودی اور اتحادی اہلکاروں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں اللہ پر توکل رکھنے اور مشکل حالات میں حوصلہ برقرار رکھنے کی بھی تلقین کی۔