میرا کی بہن کینسر میں مبتلا، اداکارہ جذباتی ہو گئیں

اداکارہ نے برطانوی حکام سے درخواست کی کہ انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بہن کے پاس جانے کی اجازت دی جائے


ویب ڈیسک September 25, 2026

پاکستانی فلم اسٹار میرا اپنی بہن شائستہ عباس کی کینسر کی تشخیص پر جذباتی ہو گئیں اور مشکل وقت میں بہن کے ساتھ رہنے کیلئے برطانوی حکومت سے سفری پابندی میں نرمی کی اپیل کر دی۔

میرا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کی بہن برطانیہ میں مقیم ہیں اور اس وقت کینسر کے علاج کے مشکل مرحلے سے گزر رہی ہیں، تاہم برطانیہ میں داخلے پر پابندی کے باعث وہ ان کے پاس نہیں جا سکتیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اداکارہ نے برطانوی حکام سے درخواست کی کہ انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بہن کے پاس جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی دیکھ بھال اور حوصلہ افزائی کر سکیں۔

میرا کی اپیل پر مداحوں نے بھی شائستہ عباس کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔