پشاور میں دہشتگردی کا خدشہ، سول سیکرٹریٹ خالی، ملازمین کو چھٹی دیدی گئی

شہر میں دہشتگردی کا خدشہ ہے اور خطرے کے باعث شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے


ویب ڈیسک September 25, 2026

پشاور میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس نے کہا کہ شہر میں دہشتگردی کا خدشہ ہے اور خطرے کے باعث شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث سول سیکرٹریٹ خالی کردیا گیا ہے اور سیکرٹریٹ کےتمام ملازمین کو چھٹی دے گئی ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق شہر بھر میں سرکاری عمارتوں، دفاتر اور تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھادی ہے جب کہ  پولیس لائنز میں عام لوگوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔