روسی بینک کی انوکھی پیشکش قسطوں پر گھر لیں اور بلی مفت حاصل کریں

بینک نے اپنی ویب سائیٹ پر مختلف اقسام کی بلیوں کی تصاویر پوسٹ کی ہیں تاکہ صارفین ان میں سے اپنی پسند کی کوئی بلی چن لی


ویب ڈیسک August 28, 2014
روس میں بلی کے سب سے پہلے گھر کی چوکھٹ سے گزرنے کو خوش بختی سمجھا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

روس کے ایک بینک نے اپنے صارفین کو پیشکش کی ہے کہ وہ بینک سے قسطوں پر گھر لیں اور ساتھ ہی ایک بلی مفت حاصل کریں۔

روسی ویب سائیٹ کے مطابق ملک کے سب سے بڑے بینک ''سبربیا'' نے ملک میں ایک نئی تشہیری مہم شروع کی ہے جس کے تحت بینک کے ذریعے قسطوں پر گھر خریدنے والے صارفین کو ہر گھر کے ساتھ ایک بلی مفت دینے کی پیشکش کی ہے جو انہیں صرف 2 گھنٹوں کے لئے فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں بینک نے اپنی ویب سائیٹ پر مختلف اقسام کی بلیوں کی تصاویر بھی پوسٹ کررکھی ہیں تاکہ صارفین ان میں سے اپنی پسند کی کوئی بلی چن لیں۔ جو گھر حاصل کرنے والے افراد کی جانب سے دی جانے والی دعوت میں موجود رہے گی اس کے بعد اسے بینک انتظامیہ کو واپس کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ روس میں بلی کے سب سے پہلے گھر کی چوکھٹ سے گزرنے کو خوش بختی سمجھا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں