ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد

حنیف عباسی اور دیگرملزمان کے خلاف کیس میں ٹھوس شواہد موجود ہیں اس لئے انہیں باعزت بری الذمہ قرار نہیں دیاجاسکتا،عدالت


ویب ڈیسک August 28, 2014
عدالت نے حنیف عباسی پر ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں فرد جر م عائد کرنے کے لئے 2 ستمبر کو طلب کر لیا فوٹو: این این آئی

PESHAWAR: انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سماعت کے دوران اے این ایف کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کا 500 کلو کا کوٹہ بھی غیر قانونی طریقے سے حاصل کیا اور جو کوٹہ حاصل کیا گیا اس سے ادویات بھی تیار نہیں کی گئیں بلکہ اسے اسمگل کر دیا گیا۔

عدالت کا فریقین کے دلائل سننے کے بعد حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں باعزت بری الذمہ قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف متعلقہ کیس میں ٹھوس شواہد موجود ہیں اس لئے انہیں باعزت بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا جب کہ عدالت نے حنیف عباسی پر ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں فرد جر م عائد کرنے کے لئے 2 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں