وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات مذاکرات کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے پر اتفاق

وزیر اعظم اور آرمی چیف نے مذاکرات کے ذریعے بہترین قومی مفادمیں معاملے کےجلد حل پر اتفاق کیا


ویب ڈیسک August 28, 2014
وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ایک گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیاسی بحران پر مذاکرات کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے، ایک گھنٹے سے زائد دورانئے پرمحیط اس ملاقات کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور سیاسی تعطل پر تبادلہ خیال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ مزاکرات کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں مطالبات کے حق میں دھرنا دیئے بیٹھے تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک نے حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کی صورت میں مزید مذاکرات سے انکار کردیا ہے جس کے بعد دونوں جماعتوں کے قائدین آج شام کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں