چھوٹے کاروبار اور ہاؤسنگ کے لیے قرضوں  کی حد 50 لاکھ کرنے کی تجویز

مجوزہ ترامیم شراکت داروں کی مشاورت کے لیے جاری کردی گئی ہیں، ایس ای سی پی


اسٹاف رپورٹر September 29, 2026

کراچی:

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مائیکرو انٹرپرائزز اور ہاؤسنگ قرضوں کی حد 50 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دیدی۔

ایس ای سی پی کے مطابق مجوزہ ترامیم شراکت داروں کی مشاورت کے لیے جاری کردی گئی ہیں، جن میں مائیکرو فنانس قرض کے لیے سالانہ آمدن کی حد 12 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کی تجویز شامل ہے۔

اسی طرح چھوٹے کاروباروں کے لیے سالانہ ٹرن اوور کی حد 3 کروڑ روپے سے بڑھا کر 40 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں درمیانے کاروباروں کے لیے سالانہ ٹرن اوور کی حد 40 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق ایس ایم ایز کے لیے تجویز کردہ حدود اسٹیٹ بینک کی حالیہ تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہیں۔