مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں پاک بھارت مذاکراتی عمل کی بحالی کی قرارداد منظور

بھارت اور پاکستان باہمی مسائل کے حل کے لئے مذاکراتی عمل کو بحال کریں، قرارداد میں مطالبہ


ویب ڈیسک August 28, 2014
گذشتہ ماہ سے لائن آف کنٹرول اور پاک بھارت سرحد پر دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی کشیدگی پائی گئی ہے فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے اور دونوں ملکوں کے مابین مذاکراتی عمل بحال کرنے کی قرارداد منظور کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کو حکومت اور اپوزیشن کی بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا جس میں دونوں ممالک سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے ہزاروں لوگوں کے تحفظ اور ان کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد میں بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی مسائل کے حل کے لئے مذاکراتی عمل کو بحال کریں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سے لائن آف کنٹرول اور پاک بھارت سرحد پر دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی کشیدگی پائی گئی ہے، آج بھی بھارت نے سیلاکوٹ کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی اور پاکستان رینجرز نے اس کا بھرپور جواب دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں