پشاور میں چمکنی میں 20 ستمبر کو افغان شہری کے قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے واقعے میں ملوث افغان خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پشاور: پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ نے مقتول کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بلوایا اور قتل کروا دیا، ملزمہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے۔
پشاور: پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتول 1999 میں اس کے والد کے قتل میں ملوث تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے مقتول کو قتل کروایا۔
پشاور پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔