کسی بھی ماورائے آئین اقدام کی کوشش کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوں گے خورشید شاہ

طاہرالقادری سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک و قوم اور امن کی خاطر آگے آئیں، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی


ویب ڈیسک August 28, 2014
ہم آئین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ، سید خورشید شاہ، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی ماورائے آئین اقدام کی کوشش کی گئی تو پیپلزپارٹی اس کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق خورشید شاہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ایف آئی آر درج کرانا حکومت کا اچھا اقدام ہے اب طاہرالقادری سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک و قوم اور امن کی خاطر آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ حکومت نے ہی کرنا ہے جس کے لیے حکومت کو کہا ہےکہ وہ کچھ پیچھے ہٹ جائے اور دھرنے والوں کو آگے آنے دے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خدارا ملک کے خلاف کوئی جنگ نہ کی جائے، ہمارا مسئلہ وزیراعظم نوازشریف نہیں ہیں، ہم آئین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائیں گے اور اگر کوئی ماورائے آئین اقدام کی کوشش کی گئی تو اس کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں