فوج کو موجودہ صورت حال میں مثبت کردار ادا کرنے کا کہا ہے چوہدری نثارعلی

اسلام آباد میں بیٹھے لوگ پورے پاکستان کا مسئلہ بنے ہوئے ہیں تاہم حکومت بات چیت کے ذریعے مسائل کاحل چاہتی ہے،وزیرداخلہ


ویب ڈیسک August 28, 2014
سیلاب ہو یا زلزلہ فوج نے ہرمشکل حالات میں مقابلہ کیا، فوج سرحدوں کی نگرانی کے ساتھ اندرونی سیکیورٹی بھی دیکھتی ہے، چوہدری نثار فوٹو:فائل

PESHAWAR:

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ فوج کو موجودہ صورتحال میں مثبت کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگ پورے پاکستان کا مسئلہ بنے ہوئے ہیں تاہم حکومت بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل صورت حال میں فوج کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں، سیلاب ہو یا زلزلہ فوج نے ہرمشکل حالات میں مقابلہ کیا جب کہ فوج سرحدوں کی نگرانی کے ساتھ اندرونی سیکیورٹی بھی دیکھتی ہے۔


وزیر داخلہ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی مشکل صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ فوج پاکستان کی ہے اور مشکل حالات میں اس سے مدد لی جاسکتی ہے اور اسی لئے موجودہ سیاسی بحران میں فوج کو مثبت کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں