ایشین گیمز میں کل پاکستان کا کس کس ٹیم سے مقابلہ ہوگا؟

اگر کل کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تو پاکستان انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ جائے گا


زبیر نذیر خان September 30, 2026

جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری 20ویں ایشین گیمز میں جمعرات کو پاکستان اہم مقابلوں میں حصہ لے گا، مینز کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کوروگی اسپورٹس پارک، نشین میں بنگلا دیشں سے مقابلہ کرے گا، خیال کیا جارہا ہے کہ کئی دنوں کی بارش پچ کواور بھی سست اور آؤٹ فیلڈ کو سست بنا سکتی ہے۔

پیش گوئی  کے مطابق میچ میں بارش کے صرف 10 فی صد امکانات ہیں، اگر میچ بارش کی نذر ہوگیا تو پاکستان انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پرفائنل میں پہنچ جائے گا،کامیابی کی صورت میں  پاکستان فائنل میں بھارت اور سری لنکا کے  مقابلے کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گا۔

میچ میں ناکامی پرپاکستان برانز میڈل کے لیے تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گا،واضح رہے کہ پاکستان ایشین گیمز 2022 میں تیسری پوزیشن کے لیے مقابلے میں بنگلا دیشں سے ہارگیا تھا، پاکستان ہاکی کے سیمی فائنل میں روائیتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گا۔

 دوسرا سیمی فائنل ملائشیا اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا، سیمی فائنل میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کا سلورمیڈل یقینی ہوجائے گا، ناکامی کی صورت میں پاکستان کو برانز میڈل کے لیے تیسری پوزیشن کا میچ کھیلنا پڑے گا۔

اسکواش کے مینزٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں سیڈ 2 پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ، چین سے ہوگا، کامیابی پاکستان کے لیے سلور میڈل کا حصول یقیبی بنائے گی، پاکستان پہلے ہی برانز میڈل کا حق حاصل کرچکا ہے۔

 پاکستان نے  ہونگزو،چین میں ہونے والے گزشتہ ایشین گیمز2022 میں سلورمیڈل جیتا تھا، دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئین اور ٹاپ سیڈ بھارت کا ملائشیا سے مقابلہ ہوگا،شوٹنگ میں پاکستان  کے اولمپئین غلام مصطفیٰ  بشیر مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل (اسٹیج 2) کوالیفکیشن راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔

والی بال مینز ٹورنامنٹ میں  پاکستان کا بھارت ک سےکوارٹر فائنل طے ہے،تائیکوانڈومیں پاکستان کی زینہ شیراز خواتین  کے انفرادی پو مسے ایونٹ میں  شرکت کریں گی جبکہ  امیر حمزہ مردوں کے انفرادی پومسے میں مقابلہ کریں گے۔