ساہیوال میں پولیس غلہ منڈی نے تین ماہ 13 روز بعد پانچ سالہ ایان کے قتل کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ایان کو 17 جون کو قتل کیا گیا تھا، جس کی لاش 20 جون کو نائن ایل نہر، ڈیرہ رحیم کے علاقے سے ملی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق پانچ ماہ قبل بچے کی خالہ بشریٰ اسے اپنے ساتھ ساہیوال لے آئی تھی۔ بشریٰ اور اس کے آشنا نے بچے کے سر پر اسٹیل کا چمچہ مارا، پھر اسے زمین پر پٹخ کر تشدد کرتے رہے۔
ایف آئی آر کے مطابق بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش ویو ہوٹل کے قریب نائن ایل نہر میں پھینک دی گئی تھی۔ پانچ سالہ ایان کے قتل کے الزام میں اس کی خالہ بشریٰ اور اس کا آشنا گرفتار کرلیے گئے ہیں۔