ورلڈ اسپیس ویک 2026 کا عالمی موضوع ’’راکٹ انقلاب‘‘ ہے، ملک بھر میں ورلڈ اسپیس ویک کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے.
چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے ورلڈ اسپیس ویک 2026 کا افتتاح کیا.
چیئرمین سپارکو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلائی شعبے میں مسلسل پیش رفت جاری ہے، پاکستانی خلاباز کو چینی خلائی اسٹیشن بھیجنے کی منصوبہ بندی جاری ہے.
پاکستانی خلاباز چینی خلائی اسٹیشن پر پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر جائے گا. مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور کی تیاری جاری ہے. پاکستانی قمری روور چانگ ای-8 مشن کے تحت چاند پر بھیجا جائے گا.
چیئرمین سپارکو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قمری روور کو چاند کے جنوبی قطب پر بھیجنے کا منصوبہ ہے. طلبہ تحقیق، جدت اور خلائی شعبوں میں تعلیم حاصل کریں. سپارکو 2005 سے ورلڈ اسپیس ویک ایسوسی ایشن کا نیشنل کوآرڈینیٹر ہے.
پاکستان 2013 سے ورلڈ اسپیس ویک سرگرمیوں میں سرفہرست تین ممالک میں شامل ہے، راکٹ ٹیکنالوجی خلاء تک رسائی کا بنیادی ذریعہ ہے، راکٹ ٹیکنالوجی کے زمین پر بھی بڑھتے ہوئے فوائد ہیں.
اس موقع پر بیکن ہاؤس ٹیپو سلطان کیمپس کے طلبہ کا ’’راکٹ انقلاب‘‘ پر رنگا رنگ ٹیبلو پکس کیا گیا اور طلبہ نے راکٹ ٹیکنالوجی کے حق اور مخالفت میں دلائل پیش کیے.