حصص مارکیٹ فروخت پر دباؤ 36 پوائنٹس کی کمی

انڈیکس 27 ہزار 774 پر بند، 162 کمپنیوں کی قیمتیں نیچے آگئی جبکہ 11 کروڑ 54 لاکھ حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter August 29, 2014
انڈیکس 27 ہزار 774 پر بند، 162 کمپنیوں کی قیمتیں نیچے آگئی جبکہ 11 کروڑ 54 لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی اتارچڑھاؤکے بعد مندی کے بادل چھائے رہے۔

جس سے انڈیکس کی27800 پوائنٹس کی حد بھی گرگئی تاہم آل شیئر انڈیکس میں 53.33 پوائنٹس کے اضافے سے حصص کی مالیت17 ارب20 کروڑ86 لاکھ31 ہزار75 روپے بڑھ گئی لیکن 50.78 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی، غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 61 لاکھ 88 ہزار545 ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ۔

جس سے 55 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن مقامی کمپنیوں 1 لاکھ53 ہزار748 ڈالر، میوچل فنڈز 27 لاکھ 30 ہزار983 ڈالر اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے33 لاکھ3 ہزار814 ڈالرکے انخلا نے تیزی کے اثرات زائل کر دیے۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 36.92 پوائنٹس کمی سے 27774.43 ہو گیا جبکہ اس کے برعکس آل شیئر انڈیکس53.33 پوائنٹس بڑھ کر20470.86 ہو گیا، کاروباری حجم 12.73 فیصد کم رہا،11کروڑ54 لاکھ61 ہزارحصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ319 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں132 کے بھاؤ میں اضافہ، 162 کے دام میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں