لاہور: شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے متعدد بار جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم فلک شیر خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار زیادتی کرچکا ہے


ویب ڈیسک October 04, 2026

لاہور میں نشتر کالونی پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فلک شیر خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار زیادتی کرچکا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔