لاہور میں گینگ ریپ کا شکار لڑکی پولیس کی کسٹڈی میں باکو روانہ

پولیس افسران اپنی کسٹڈی میں ڈیانا کو اس کے ملک لے کر روانہ ہوئے


ویب ڈیسک October 04, 2026

لاہور میں گینگ ریپ کا شکار ہونے والی لڑکی ڈیانا باکو روانہ ہو گئیں۔

پولیس ذرائع  کے مطابق ڈیانا کو لاہور پولیس کے تین پولیس افسر آزربایجان چھوڑنے ساتھ گئے ہیں، پولیس افسران کو ساتھ بھیجنے کی درخواست سفارت خانے کی جانب سے کی گئی تھی۔

پولیس  کے مطابق ان پولیس افسران میں ایک اے ایس پی خاتون بریرہ ڈی ایس پی قمر عباس اور ایک اور خاتون افسر شامل ہے، پولیس ذرائع نے کہا کہ پولیس افسران اپنی کسٹڈی میں ڈیانا کو اس کے ملک لے کر روانہ ہوئے۔

اس سے پہلے ڈیانا جمعہ کی روز بورڈنگ لے کر جہاز میں بیٹھنے کے بعد نیچے اتر آئی تھی۔