ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو ،پاکستان میں زرعی جدت اور سرمایہ کاری کا نیا باب ثابت ہوئی ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل( ایس آئی ایف سی )کی سہولت کاری سے ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو لاہور میں منعقد ہوئی۔
ایگری کنیکشنز 2026 پاکستان کے زرعی شعبے میں جدت، شراکت داری اور سرمایہ کاری کے فروغ کا پلیٹ فورم ہے۔ کانفرنس میں صنعتکاروں، کسانوں، سرمایہ کاروں، ماہرین اور زرعی شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ہے۔
تقریب کے دوران جدید زرعی ٹیکنالوجی، سمارٹ آبپاشی، بیجوں کی جدت اور ویلیو ایڈیشن کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی پاکستان کی زرعی استعداد بڑھانے اور غذائی تحفظ کے فروغ کیلئے سہولت کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔